میرے بارے میں
میرا نام محمد بلال اور عمر 27 سال ہے۔ ضلع گجرات، پنجاب، پاکستان سے میرا تعلق ہے۔ تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں اسی لئے ابھی تک تعلیم ہی حاصل کر رہا ہوں۔ سیر و تفریح کا بہت شوق ہے۔ اسی شوق کی خاطر کچھ شمالی علاقہ جات دیکھ چکا ہوں اور مزید دیکھنے کا پروگرام ہے۔ میں اپنی یاداشت کو تصاویر اور کمپیوٹر پر محفوظ رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی کچھ لکھنے کا شوق بھی ہو جاتا ہے خاص طور پر جب معاشرے میں بے چینی، ظلم، جبر، غربت اور افلاس کو دیکھتا ہوں تو لکھنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ دوست احباب کی تعداد خاصی ہے جن سے دن کے کسی نہ کسی حصہ میں اسلامی، تعلیمی اور ادبی گپ شپ ضرور ہو جاتی ہے جس سے کافی کچھ سیکھنے کو اور سوچنے کو ملتا ہے۔ یوں تو میں کسی قابل نہیں۔ سمندر میں ایک قطرے سے بھی کم اہمیت ہے لیکن ”قطرہ قطرہ ملے تو سمندر ضرور بنتا ہے“ کا قائل ہوں۔ اسی سمندر کی تلاش کے لئے مثبت، فکری اور انقلابی سوچ کو اپنے اندر اور دوسروں کے اندر بیدار کرنے کی وقتاً فوقتاً کوشش کرتا رہتا ہوں۔ ہر بندہ اپنا ایک الگ اندازِ بیاں اور اندازِ سوچ رکھتا ہے اور اگر اسی انداز کو مثبت پہلو دے دے تو وہ کم از کم فکری انداز کا مالک ضرور بن جاتا ہے۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین






ا لسلا م علیکم۔۔
بلا ل یا ر مجھے پڑھ کر بہت خو شی ہوئی کہ میرے دوست کی سوچ سب سے اچھی اور سب سے الگ ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ تم اپنی منزل مقصود جلدی حا صل کرو۔ آ مین
میں کتنی بار پاکستان آیا پر ٹھیک سے ملاقا ت ھو ہی نہیں لیکن اب کی بار میں چا ہتا ہوں کہ آپ میرے لیے کچھ وقت نکالیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علیکم بھائی کیا حال ہیں؟ دعا ہےآپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں اور کامیابیاں اور کامرانیاں آپ کے قدم چومے۔ اٰمین۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی کاوش کو دیکھ کر۔ مجھے اردو سے بہت زیادہ محبت ہے اور میری خواہش ہے کہ جس طرح انٹر نیٹ پر انگریزی مواد موجود ہے اسی طرح اردو مواد بھی موجود ہے اور ہر موضوع پر ہمیں اردو موضوع بھی مل جائے۔ میں نے ڈیڑھ سال پہلے ہی اردو میں ای میل کرنا سیکھ لیا تھا اور دوستوں کو اردو میں ہی میل کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایم ایس آفس 2007 میں اردو کی سیٹینگ کی ہوئی ہے جس میں میں نے نستعلق فانٹ رکھا ہوا ہے اب مجھے ان پیج کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ دعا ہے کہ کامیابیں آپ کے قدم چومے اور آپ اردو کی خدمت کرتے رہیں کیونکہ یہ ہماری قومی زبان ہے اور دنیا میں اردو لکھنے، پڑھنے اور سننے والوں کی بہت زیادہ تعداد ہے۔ اگر میری مدد کی ضرورت ہو تو میںحاضر ہوں۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
اللہ حافظ
طاہر محمود گوجر خان پاکستان
اس تبصرے کا جواب دیں
رضوان میرے بلاگ پر تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ یار سوچ کو اچھا تو کہہ سکتے ہو لیکن سب سے اچھے والی بات کچھ ہضم نہیں ہو رہی۔۔۔ باقی جناب ہم تو حاضر ہی حاضر ہیں بس آپ ہمارے لئے وقت نکال لیں تو یہ میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہو گی
طاہر محمود صاحب سب سے پہلے تو میرے بلاگ پر تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
اگر اردو کو آپ جیسے محبت کرنے والے لوگ ملتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب اردو مواد بھی بہت بڑی مقدار میں انٹرنیٹ پر موجود ہو گا۔
آپ اردو میںای میل کرتے ہیں اور ورڈ میں بھی اردو لکھتے ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ یقین کریں اگر ایسے ہی لوگ اردو لکھتے اور بولتے رہے تو اردو یقینا اس مقام پر پہنچے گی جس کی ہم لوگ حواہش کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کمپیوٹر کے بارے میں اردو زبان میںتحریر دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ کےتعریف میں کچھ لکھوں ۔بس اللہ سبحانہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے اس کار خیر کو اردو والوں کے حق میں بہتر سے بہتر ثابت ہوں۔۔
میں اردو کے تعلق سے آپ سے کچھ جانکاری چاہتاہوں اور میری خواہش ہے آپ میرے ای میل پر اپنا ایک میل ارسال کریں۔ نوازش ہوگی۔
شکریہ
محمد ابراہیم میسوری
اس تبصرے کا جواب دیں