محفوظات برائے 'سیاست' زمرہ

جاگو، جگاؤ اور دنیا پہ چھا جاؤ
ایم بلال نے Thursday، 18 February 2010 کو شائع کیا.

یہ چھوٹی اور عام سی مثال اس لئے دی ہے کہ ہم عام لوگ ہیں اور ہمارا بس بھی ان عام اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر چلتا ہے۔ جب یہ عام لوگ ہی بڑے لوگ بنتے ہیں تو بس بھی بڑی بڑی باتوں پر چلتا ہے اور پھر کرپشن اور دیگر برائیاں بھی بڑی ہو جاتی ہیں۔ ہم میں اور صاحبِ اقتدار میں فرق صرف چھوٹے اور بڑے پیمانے کا ہے۔ ہمارے پیمانے میں تھوڑی شراب آتی ہے تو ہم تھوڑی پیتے ہیں اور صاحبِ اقتدار کے پیمانے میں زیادہ آتی ہے تو وہ زیادہ پیتا ہے۔ فرق صرف پیمانے کا ہے ورنہ ہم ہیں ایک جیسے ہی۔

مکمل تحریر پڑھیے »



حکومت اور ان کے درباریوں سے صرف ہم یہ کہتے ہیں کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ آپ نے جو کہا عوام نے چپ چاپ سن لیا اور پھر کچھ عرصہ بعد بھول گئے۔ اب میڈیا بہت تیز ہو چکا ہے اور ساتھ ساتھ عوام کے ذہن بھی کچھ کچھ کام کرنا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے اب یہ سچے جھوٹے وعدوں اور باتوں کو بھی یاد رکھتے ہیں۔

مکمل تحریر پڑھیے »



توہین رسالت قانون، اصل خرابی کہاں
ایم بلال نے Sunday، 20 September 2009 کو شائع کیا.

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یوں تو آج کل توہین رسالت، ختم نبوت، اقلیتوں کے حقوق وغیرہ پر بہت باتیں اور جگہ جگہ بحث و مباحث کا سلسلہ جاری ہے لیکن 17 ستمبر 2009ء کو روزنامہ ایکسپریس گوجرانوالہ کے صفحہ اول پر شائع ہونے والے گورنر پنجاب کے بیان “توہین رسالت کا قانون ختم ہونا چاہیے” نے [...]

مکمل تحریر پڑھیے »



کچھ عرصہ پہلے ایک سرکاری اعلان ہوا بلکہ حکم ہوا۔ سن کر بڑا عجیب لگا۔ بہت کچھ کہنے کو دل کیا مگر اندر ہی اندر جلتے رہے اور اپنے نظام پر سوچتے رہے۔ اسی سوچ میں سوچا کہ حکومت تو جیسی ہے سو ہے لیکن ہم کیسے ہیں؟ انہیں سوچوں میں گم تھا کہ پاکستانی [...]

مکمل تحریر پڑھیے »

گا، گی، گے
ایم بلال نے Thursday، 24 July 2008 کو شائع کیا.

سنا ہے پاکستان کے زیادہ تر سیاست دانوں کو موسیقی کے سروں کی بیماری لگی تھی اور یہ بیماری اب تک لگی ہوئی ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایسی بیماری والے سیاست دانوں کو موسیقار سیاست دان کا نام دیا ہے۔ موسیقار سیاست دان ویسے تو کسی کام کے نہیں سوائے ملک [...]

مکمل تحریر پڑھیے »

یہ وہ دور چل رہا ہے جب ہر چیز بدل رہی ہے تانگے کی جگہ چنگ چی رکشہ (چاند گاڑی)، ٹوسڑوک میوزیکل رکشے کی جگہ CNG رکشہ آگیا ہے مقصد یہ کہ ہر چیز بدل رہی ہے نئی نئی ایجادات کی دوڑ تیز ہو گئی ہے اور پاکستان بہت پیچھے رہتا جا رہا ہے اس [...]

مکمل تحریر پڑھیے »

کیا واقعی ہم سب بھکاری ہیں؟
ایم بلال نے Thursday، 19 June 2008 کو شائع کیا.

زمانہ بچپن میں اپنے بڑوں سے سنا تھا کہ سڑکوں، گلی، محلوں یا گھر گھر پیسے، روٹی، کپڑا یا آٹا مانگنے والوں کو بھکاری کہتے ہیں۔ ساتھ ساتھ یہ بھی سننے کو آیا تھا کہ ان میں زیادہ تر فریبی ہوتے ہیں۔ حقیقتاً مجبوری کی بنا پر مانگنے والا شائد ہی کوئی ہوتا ہے۔
بڑوں نے [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


جملہ حقوق بحق "ایم بلال کی بیاض" محفوظ ہیں.
ورڈ پریس "پاک سائن تھیم" منجانب ایم بلال