ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو کی تنصیب (Installation)
Windows XP میں اردو لکھنے کے لئے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں جو کہ بڑی وضاحت اور کئی جگہ پر تصویر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
1:- اپنے کمپیوٹر پر کنٹرول پینل کھولیں جس کے لیے Start پر کلک کریں پھر Control Panel پر کلک کریں۔ کنٹرول پینل کھلنے کے بعد اگر کنٹرول پینل میں صرف دس (10) کے قریب I-Con نظر آرہے ہیں تو یہ Category View پر ہے پہلے اسے Classic View پر کر لیں یعنی بائیں طرف اوپر کی جانب لکھے ہوئے Switch to Classic View پر کلک کریں۔ اب I-Con کی تعداد زیادہ ہو گئی ہو گی۔

2:- Regional and Language Options پر کلک کریں۔
3:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Languages پر کلک کریں۔

4:- Install files for complex script and right-to-left languages (including Thai) کے چیک باکس کو منتخب کر دیں۔
5:- OK کرنے کے بعد Apply کر کے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کمپیوٹر کے C.D Rom میں ڈالیں۔ اب چند سیکنڈ کے لئے انتظار کریں کیونکہ چند فائلز کمپیوٹر میں کاپی ہو رہی ہیں۔ کاپی ہونے کے بعد ایک پیغام ظاہر ہو گا جس کا مطلب ہے کہ کیا آپ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں تو اسے Yes کر دیں اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ ہونے دیں۔
کمپیوٹر جب دوبارہ مکمل طور پر سٹارٹ ہو جائے تو کوئی بھی اردو کلیدی تختہ (Keyboard Layout) جو آپ کو پسند ہو وہ اپنے کمپیوٹر پر نصب (Install) کریں۔
ایک اردو کلیدی تختہ آپ یہاں سے اُتار (Download) سکتے ہیں۔
عام طور پر اردو کلیدی تختہ کی تنصیب کے بعد ونڈوز ایکس پی میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جاتی ہے اور Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔
![]()
اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt + Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئی کنجی (Key) دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگریزی میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt + Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگریزی موڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔
اگر اردو موڈ پر ہو تو لینگوئج بار اس طرح ہو گی
![]()
اگر انگریزی موڈ پر ہو تو لینگوئج بار ایسے ہو گی
![]()
مزید ایک کلیدی تختہ کو ختم کر کے دوسرا شامل کرنےلئے درج ذیل طریقہ دیکھیں۔
Start —> Control Panel —> Regional and Language Options —>Languages

Details پر کلک کریں۔
اب اگر آپ پہلے سے نصب شدہ اردو کلیدی تختہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کلیدی تختہ کو منتخب کر کے Remove پر کلک کر دیں۔
نئے کلیدی تختہ کو منتخب کرنے کے لئے Add پر کلک کریں۔

Input Language والی فہرست میں Urdu کو منتخب کریں اور Keyboard layout / IME والی فہرست میں اپنے نصب کئے ہوئے اردو کلیدی تختہ کو منتخب کریں۔ پھر OK پر کلک کریں۔

یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ Keyboard layout /IME والی فہرست میں اپنا نصب کردہ اردو کلیدی تختہ کی بجائے اگر آپ Urdu کو منتخب کر دیتے ہیں جو کہ ونڈوز ایکس پی کا خود ساختہ اردو کلیدی تختہ ہے تو جب آپ “a” کی کنجی (Key) دبائیں گے تو “م” لکھا جائے گا اسی طرح “b” سے “ش” لکھا جائے گا جو کہ عام طور پر اردو لکھنے والے استعمال نہیں کرتے بلکہ “a” سے “الف” اور “b” سے “ب” لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یعنی انگریزی حروف کی آواز کے مطابق اردو کے حروف۔اس لئے بہتر ہے کہ اپنا نصب کردہ اردو کلیدی تختہ ہی منتخب کریں۔
مزید ایک بات یاد رکھیں کہ Input Language والی فہرست میں Urdu کو ہی منتخب کرنا ہے جبکہ اردو کلیدی تختہ کا معاملہ Keyboard layout / IME والی فہرست میں ہے۔
8:- اب OK اور پھر OK کرنے کے بعد کنٹرول پینل کو بند کر دیں۔
اب آپ نے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ محفوظ ہو چکی ہیں۔ زبان کی تبدیلی کے لئے بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں یا پھر لینگوئج بار سے بھی زبان تبدیل کی جا سکتی ہے۔
install urdu in xp , urdu installation , اردو انسٹالیشن , اردو لکھنا , ایکس پی میں اردو کی تنصیب






زبردست اب مین بھی اردو لکھ سکوں گا :”>
اس تبصرے کا جواب دیں
آپکا بلاگ پڑھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔۔ آپکی یہ کوشش اردو انٹرنیٹ پر ایک اچھی پیش رفت ہے۔۔۔ یہ کوشش جاری رکھئیے گا۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
عبدالقدوس صاحب اور عادل جاوید چودھری صاحب بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ چلیں میری چھوٹی سے کاوش سے کسی کو تو فائدہ ہوا۔ اگر ایسے ہی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو مزید لکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
والسلام
اس تبصرے کا جواب دیں
AOA.
Could u guide me how to do the same setting in windows vista
thank you very much
اس تبصرے کا جواب دیں
وعلیکم السلام HELP ME
میں جلد ہی ونڈوز وسٹا پر اردو سپورٹ کیسے داخل کی جاتی ہے لکھ دوں گا۔
والسلام
اس تبصرے کا جواب دیں
بالکل جناب بس بلاگنگ جاری رکھیں
اس تبصرے کا جواب دیں
ان پوسٹس کا الگ سے صفحہ بنا کر وہاں رکھ دیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
ماوراء میں نے ایک چھوٹا سا کتابچہ لکھا تھا اس بارے میں اُس کے تمام صفحات مکمل یہاں ایک ایک پوسٹ کر نے رکھ دیئے ہیں باتی کتابچہ بھی اپلوڈ کر دیا ہے۔ اسے جلد ہی محفل اور القلم پر بھی رکھ دوں گا۔۔۔ آج کل مصروفیت کچھ زیادہ تھی جس کی وجہ سے دیر ہو رہی ہے باقی جلد سے جلد اسے مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔۔۔
کتابچہ کا لنک یہ رہا۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
شکریہ آپ کے اس فورم سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علکم ۔۔۔۔۔لاجواب
مہربانی فرما کر ( ونڈوز وسٹا)اور(آفس2007)کو بھی اردومیں استعال کرنے کے بارے میں لکھیں۔شکریہ
چوھدری نیازمحمد باٹھ کے بلاگ سے آخری تحریر … Jadu Ka Ellaj
اس تبصرے کا جواب دیں
جی ضرور۔۔۔ انشاء اللہ میں کوشش کروں گا کہ اس بارے میں جلد ہی لکھوں باقی اگر آپ وسٹا میں اردو کی تنصیب کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر دیکھیں
http://mbilal.paksign.com/install-urdu-in-vista/
اس تبصرے کا جواب دیں
[...] بہت ہی آسان اور چھوٹا سا مرحلہ ہے۔ اس کی تفصیل کے لئے ”ونڈوز ایکس پی میں اردو کی انسٹالیشن“ والا صفحہ دیکھیں۔ اس کے برعکس ونڈوز وسٹا میں اردو [...]