اردو اور کمپیوٹر (مکمل کتابچہ)
میرے بلاگ پر اب تک اردو اور کمپیوٹر کے زمرہ میں شائع ہونے والی پوسٹس کو ایک کتابچہ کی صورت دی گئی ہے تاکہ اگر کوئی چاہے تو اُسے ڈاؤن لوڈ کر سکے اور اردو کی ترقی کے لئے اس کتابچہ کو استعمال کر سکے۔
مکمل کتابچہ پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے اُتار سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ اس کتابچہ سے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کے لئے معلومات کافی لوگوں تک پہنچے گی۔
ٹیگز
how to write urdu , install unicode urdu , install urdu in computer , unicode urdu , urdu and computer book , urdu and computer booklet , urdu aur computer , write urdu , اردو اور کمپیوٹر
how to write urdu , install unicode urdu , install urdu in computer , unicode urdu , urdu and computer book , urdu and computer booklet , urdu aur computer , write urdu , اردو اور کمپیوٹر






بلال! بہت اچھا کام کیا ہے ماشاء اللہ۔ داد و تحسین کے مستحق ہو۔
اس تبصرے کا جواب دیں
زبردست ایک دفعہ پھر خوب کام کیا
اس تبصرے کا جواب دیں
عمار بھائی اور عبدالقدوس بھائی بس یونہی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو یہ سلسلہ مزید چلتا رہے گا۔
بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت بہت شکریہ جناب
میرے جیسے ڈفروں کے لئے بڑے کام کی چیز ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
مانو یا نا مانو واقعی بڑا کام کیا ہے جی
دلی دعائیں آپ کے لئے
اس تبصرے کا جواب دیں
ڈفر پسندیدگی کا بہت شکریہ۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
زبردست۔ کتابچہ بہت اچھا بنایا ہے۔ مزید “پڑھنے میں مشکلات” والا صفحہ بھی دیکھا ہے۔ اچھا ہے۔ اس کے کود کا ذکر آپ نے کیا تھا؟
اس تبصرے کا جواب دیں
شکریہ ماوراء۔۔۔ جی پڑھنے میں مشکلات والے صفحہ کا ہی ذکر کیا تھا۔ کیا اس میں کوئی کمی یا غلطی ہے تو وہ بھی بتا دیں تاکہ اسے درست کر سکوں۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت اچھا کام ہے واقعی،
بہت شکریہ
اس تبصرے کا جواب دیں
ہاں بھائی تھک گئے ہو؟؟؟
اس تبصرے کا جواب دیں
عبدالقدوس بھائی۔ یہ تھکنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ میں کچھ سمجھا نہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
آوارہ پنچھی میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ جناب میں تو سمندر کا ایک چھوٹا سا قطرہ ہوں۔ آپ اردو محفل http://www.urduweb.org/mehfil/ پر جا کر دیکھیں لوگ سمندر کے سمندر بہہ رہے ہیں۔ اردو کے متعلق معلومات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ آپ کو ملے گا۔
دعاؤں میںیاد رکھیے گا۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بلال بھائی آداب
آپ واقعی لائق تحسین ہے۔آپ اردو کی ترویج کے لیے جو محنت کر رہے ہیں،وہ کسی تعریف کی محتاج نہی ہے۔
دعا گو آواراہ پنچھی
اس تبصرے کا جواب دیں
آپ نے کمال کر دیا۔اردو آجکل ایسے چل رھی ھے جیسے دوسرے امور۔میں گو پاکستان سے باہر ھوں لیکن ھمیشہ اردو زبان ھی استعمال کرتا ھوں۔اللہ آپکو توفیق دیں کہ آپ مزید اس کام کو آگے لے جایں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
سعید صاحب میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے بجا فرمایا کہ اردو کا حال پاکستان میں ایسے ہی ہے جیسے باقی امور۔ اگر آپ جیسے دوست مل کر اردو کے لئے کام کرتے رہے تو انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری زبان ضرور ترقی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا صاحب بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ مجھے بھی یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ ضلع گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اور میں ڈنگہ کے بارے میں جانتا ہوں اور کئی بار وہاں جانا بھی ہوا ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بلال صاحب
بہت اچھا لگا آپ کا بلاگ دیکھ کر اور یہ جان کر کے آپ گجرات سے تعلق رکھتے ہیں، میں گجرات کے ایک چھوٹے شہر ڈنگہ سے تعلق رکھتا ہوں ، امید ہے آپ جانتے ہوں گے
شکریہ
اس تبصرے کا جواب دیں
[...] کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔ آپ نے اردو اور کمپیوٹر پر ایک کتابچہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں بنایا ، جو نئے اردو بلاگرز یا یوزرز کے لیے [...]
بہت خوب جناب کیا بات ہے ہم جیسے کے لیے بہت ہی فائدہ مند کتابچہ ہے بہت شکریہ بلال بھائی
اس تبصرے کا جواب دیں
بلال بھائی
جزاک اللہ خیر
اس تبصرے کا جواب دیں
خرم شہزاد خرم بھائی میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔
راسخ کشمیری بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی میری کئی مشکلات حل کرتی رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں مزید بھی آپ میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔۔۔
ہوسکے تو دعاؤں میںیاد رکھیے گا۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت خُوب کام کیا ہے ۔ جزاک اللہ خیر
کوئی دو ہفتے گذرۓ مین یہاں آیا اور کچھ لکھنے بھی لگا تھا کہ بجلی بند ہو گئی ۔ اُس دن بجلی متواتر پانچ گھنٹے بند رہی ۔ تین چار دن بجلی نے تنگ کئے رکھا ۔ بعد میں بھول گیا
افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر … الھدٰی انٹرنیشنل
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علیکم، بھائی ایم بلال!
میں کمپیوٹر یا انٹر نیٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا لیکن اردو زبان کی محبت مجھے ایسی ایسی جگہوں پر لے جا رہی ہے کے نا قابلَ بیان خوشی ہوتی ہے۔ اردو محفل کے راستے آج ہی ادھر آ نکلا تو آپ کا بلاگ دیکھ کر یہ سوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ اردو زبان سے محبت کرنے والے کتنے قیمتی ہیرے مختلف جگہوں پر بکھرے پڑے ہیں لیکن ان کا قدردان کوئی نہیں ہے۔
اگر آپ اور آپ ایسے دوسرے محبان اردو ( جو اپنی تمام مصروفیات پسَ پشت ڈال کر( اردو زبان کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر استعمال کے قابل بنانے کا عظیم کام بلا معاوضہ سر انجام دے رہے ہیں، تو آپ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا۔
لیکن معاملہ بالکل اس کے بر عکس ہے۔
اللہ ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کے وہ آپ ایسے ہیروں کی قدر کریں۔
یہ کام حکومتی سظح پر کیے جانے چاہیئں لیکن حکمرانوں کو اپنی تجوریاں بھرنے سے فرست ہی کب ملتی ہے؟
میں آپ کو دل کی اتھا گہرائیوں سے اردو کی خدمت کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
امید ہے آپ اس سلسلے میں اپنی محنت جاری رکھیں گے۔
اللہ آپ کو اس نیک کام کا اجر عطا فرمائے۔آمین،ثم آمین
خیر اندیش
عبدالعزیز راقم،
چھوٹا گلہ ،راولاکوٹ،آزاد کشمیر
اس تبصرے کا جواب دیں