اردو کلیدی تختہ (Urdu Keyboard Layout)
کلیدی تختہ (Keyboard) کی تمام کنجیوں یعنی Keys پر حروف ایک خاص ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں۔ اس خاص ترتیب کو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کہا جاتا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں کنجی دبانے سے کونسا حرف لکھا جائے گا اور فلاں دبانے سے کونسا۔ یہ ایک چھوٹا سا پروگرام ہوتا ہے۔ زیادہ تر زبانوں کے لئے یہ چھوٹا سا پروگرام پہلے سے ہی مائیکروسافٹ ونڈوزیا دوسرے آپریٹنگ سسٹم میں موجود ہوتا ہے۔ انگریزی لکھنے کے لئے دنیا میں ایک معیار بنا دیا گیا ہے کہ فلاں کنجی سے فلاں حرف اور فلاں سے فلاں۔ اسی لئے ہمارے کلیدی تختہ(Keyboard)پر انگریزی کے حرف پہلے سے ہی لکھے ہوتے ہیں اور کمپیوٹر کے تمام اپریٹنگ سسٹم میں اس کا چھوٹا سا پروگرام پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ ویسے تو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں اردو کے لئے پروگرام پہلے سے ہی موجود ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کنجی سے کیا لکھا جائے۔ اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ جو کمپیوٹر پر اردو لکھتے ہیں زیادہ تر ایسی ترتیب استعمال کرتے ہیں جو اردو کے پرانے سافٹ ویئر میں موجود تھی۔ جیسے عام طور پر “A” کی کنجی سے “الف” اور “B” کی کنجی سے “ب” لکھا جاتا ہے۔ لیکن ونڈوز میں یہ ترتیب موجود نہیں بلکہ “A” سے “م” اور “B” سے “ش” لکھا جائے گا۔ اس مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے آپ خود سے اپنا کلیدی تختہ (Keyboard Layout) بنا سکتے ہیں۔ پھر جس کنجی سے جو لکھنا چاہیں وہ ترتیب دے لیں۔ ویسے کلیدی تختہ عام طور پر اردو کی کچھ ویب سائیٹ سے بنا بنایا مل جاتا ہے۔ ایک اردو کلیدی تختہ آپ یہاں سے بھی اُتار(Download) سکتے ہیں۔






بہت اچھی تحریر ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
تحریر پسند کرنے اور میرے بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
[...] اصول، یونیکوڈ یا رسم الخط کیا ہے؟ شامل ہیں، مزید آپ نے اردو کلیدی تختہ بھی بنایا ہے، اس بارے میں کچھ بتائیں کہ اردو کمپیوٹنگ [...]
بلال بھائی السلام علیکم آپ کی پوسٹ بہت ہی معلوماتی ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے یونی کوڈ ویلیوز کی مدد سے مونو ٹائپ کی بورڈ بنایا ہے جو ان پیج میں استعمال ہوتا ہے اور تمام کی بورڈز میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے لیکن اس کو میں ابنٹو یا منٹ لینکس میں کیسے انسٹال کروں براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
شکریہ
والسلام
اس تبصرے کا جواب دیں
وعلیکم السلام
اعجاز بھائی میں ونڈوز استعمال کرتا ہوں اور ابنٹو کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا اور ابنٹو میںاردو کیسے لکھتے ہیں اس بارے میں تو بالکل بھی نہیں جانتا۔۔۔ ویسے اردو کوڈر فورم اس معاملے میں آپ کی بہت رہنمائی کر سکتی ہے۔ جس کا لنک درج ذیل ہے۔
http://www.urducoder.com/
اس تبصرے کا جواب دیں