کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول
جس طرح کمپیوٹر پر انگریزی یا دوسری کوئی زبان لکھتے ہوئے کچھ اصول ہوتے ہیں اسی طرح اردو لکھتے ہوئے بھی کچھ اصول ہیں جو درج ذیل ہیں۔
1:- جہاں آپ اردو لکھ رہے ہیں وہاں تحریر کی سمت Right to Left کر لیں جو کہ دائیں طرف کے Ctrl+Shift سے ہو گی۔
2:- اگر ہو سکے تو تحریر کا رسم الخط (Font) اردو کا استعمال کریں جیسے “علوی نستعلیق”، “نفیس نستعلیق”، “پاک نستعلیق”، “اردو ویب نسخ” یا کوئی بھی اردو رسم الخط جو آپ کو پسند ہو۔ ویسے کوشش کریں کہ عام تحریر کسی نستعلیق رسم الخط میں لکھیں کیونکہ اردو پڑھنے والوں کو نستعلیق رسم الخط ہی زیادہ پسند ہے ویسے بھی اردو پڑھنے والوں کو نستعلیق کی عادت پڑ چکی ہے۔اس لئے بہتر ہے کہ کوئی نستعلیق رسم الخط ہی استعمال کریں۔
3:- اردو تحریر لکھتے ہوئے سپیس کا استعمال دھیان سے کریں نہیں تو تحریر کی خوبصورتی متاثر ہو سکتی ہے۔
جس طرح انگریزی لکھتے ہوئے ہر لفظ کے بعد سپیس دی جاتی ہے اسی طرح اردو لکھتے ہوئے بھی ہر لفظ کے بعد سپیس دی جاتی ہے اور جب کوئی فقرہ ختم ہو تو اس کے آخری لفظ کے بعد سپیس نہیں دی جاتی بلکہ آخری لفظ کے بعد ختمہ (۔) ڈالتے ہیں اور پھر اگر اسی لائن پر نئا فقرہ شروع کرنا ہو تو نئا فقرہ شروع کرنے سے پہلے سپیس دی جاتی ہے۔ اسی طرح کامہ کا استعمال کیا جاتا یعنی جب کسی لفظ کے بعد کامہ ڈالنا ہو تو اُس لفظ کے بعد سپیس دیئے بغیر کامہ ڈالتے ہیں اور پھر نئے لفظ کے شروع میں سپیس دیتے ہیں۔
مثال کے طور پر ہم دو فقرے لکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کہاں کہاں سپیس دی گئی ہے۔
فقرے:- “اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔”
اب ان دونوں فقروں میں درج ذیل الفاظ کے بعد سپیس دی گئی ہے۔
“اللہ
کے
سوا
کوئی
معبود
نہیں۔
محمد
ﷺ
اللہ
کے
رسول
ہیں۔”
امید ہے اردو لکھتے ہوئے کہاں کہاں سپیس دینی ہے اس بارے میں آپ جان گئے ہوں گے۔ ویسے اردو تحریر میں سپیس دینے کا اصول ویسے ہی ہے جیسے انگریزی میں ہے۔
4:- جب کسی لفظ کے درمیان “ی” استعمال ہو تو وہاں پر چھوٹی “ی” لکھیں۔ اسی طرح جب کسی لفظ کے درمیان نون (ن) استعمال ہو تو وہاں نون نقطہ والا لکھیں نہ کہ نون غنہ (ں)۔
5:- اگر کسی لفظ میں الف مد (آ) لکھنا ہو تو اسے ایک کنجی (Key) سے ایک دفعہ دبا کر لکھیں نہ کہ پہلے ایک کنجی سے “الف” لکھیں اور پھر کسی دوسری کنجی یا اسی کنجی کو دوبارہ دبا کر الف کے اوپر مد ( ۤ) ڈالیں۔ عام طور پر اردو کلیدی تختہ میں الف مد (آ) Shift+a پر ہوتا ہے۔
6:- اردو کا حرف “ء” بہت زیادہ الفاظ میں استعمال ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کی اردو میں “ء” کی کئی صورتیں ہیں یعنی کسی لفظ کے شروع میں ، درمیان میں، آخر پر، اوپر اور نیچے۔ کمپیوٹر میں اردو لکھتے ہوئے “ء” کی ہر صورت کے لئے علیحدہ علیحدہ کنجی استعمال کی جاتی ہے۔ اگر کسی لفظ کے درمیان “ء” لکھنا ہو تو اسے “ئ” لکھا جاتا ہے جو کہ عام طور پر اردو کلیدی تختہ میں “u” کی کنجی پر ہوتا ہے اور “ء” کی آخری صورت Shift+u ہوتی ہے۔
عام طور پر اردو میں “ء” درمیانی، آخری اور “و” کے اوپر لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ “و” کے اوپر “ء” لکھنے کے لئے علیحدہ سے کنجی موجود ہے جیسا کہ الف مد (آ) پورا ایک ساتھ لکھنے کے لئے ایک ہی کنجی موجود ہے اسی طرح “و” کے اوپر “ء” لکھنے کے لئے بھی ایک ہی کنجی موجود ہے۔ عام طور پر اردو کلیدی تختہ میں “ؤ” Shift+w سے لکھا جاتا ہے۔
نوٹ:- اگر آپ کمپیوٹر پر اردو لکھتے ہوئے اصولوں کا کوئی خاص خیال نہ رکھیں تو ظاہری تحریر پر کوئی خاص فرق نہ بھی پڑتا ہو لیکن ایک تو آپ کو غلط انداز تحریر کی عادت پڑ جائے گی اور دوسرا جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ جب آپ یا کوئی دوسراآپ کی تحریر سے کوئی لفظ تلاش کرنا چاہے گا تو آپ کو یا کسی دوسرے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔






مسئلہ یہ بھی ہے کہ لینکس، ونڈوز، صوتی اور کرلپ سب کلیدی تختے مختلف ہیں، آپ کونسا استعمال کرتے ہیں اور کونسا سب سے مکمل ہے؟ میرے تجربے کے مطابق تو ہر ایک میں کچھ حروف کی کمی ہے اسلئے میں مجبورآ صوتی اور کرلپ دونوں استعمال کرتا ہوں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
فیصل بھائی ہو سکتا ہے جن کلیدی تختوں کا آپ نے ذکر کیا ہے اُن میں کچھ حروف کی کمی ہو۔۔۔ میں اس بارے میں اس لئے نہیں جانتا کیونکہ میں اپنا بنایا ہوا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں جس میں اردو اور عربی کے تقریبا تمام حروف شامل ہیں۔ اگر آپ میرے بلاگ سے اردو کلیدی تختہ (Download) کریں تو اُس کے ساتھ ایک فائل بھی موجود ہے جس میں تمام حروف جو میرے بنائے ہوئے کلیدی تختہ میں ہیں وہ دیکھائے گئے ہیں۔۔۔ اگر آپ اُس میں کوئی کمی محسوس کریں تو بتا دیں میں انشاءاللہ اسے پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔
ربط یہ رہا۔
http://www.paksign.com/downloads/urdu-paksign-keyboard.zip
اس تبصرے کا جواب دیں
شکریہ بلال لیکن آُپکا بنایا ہوا تختہ وسٹا میں نصب نہیںہو پا رہا، میںنے کئی مرتبہ کوشش کی ہے، آپکے کہنے سے بھی پہلے
یہ جو ڈیوائس ڈرایئور فائل ہے، اسکا کیا کرنا ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
فیصل بھائی میں نے کئی بار وسٹا پر نصب کیا ہے بلکہ آپ کے تبصرہ کے بعد دوبارہ چیک کیا ہے میرے پاس تو ٹھیک نصب ہو رہا ہے۔ اب پتہ نہیں کہاں مسئلہ آ رہا ہے۔ اگر آپ مسئلہ مکمل لکھ بھیجیں تو پھر میں دیکھتا ہوں کہ کہاں مسئلہ ہے۔
ویسے کلیدی تختہ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان زپ ضرور کر لیں پھر انسٹال کریں۔۔۔ اگر آپ ایسا بھی کر رہے ہیں تو پھر جو ایرر آ رہا ہے وہ بتا دیں میں مزید دیکھوں گا۔۔۔
شکریہ
والسلام
اس تبصرے کا جواب دیں
میں ان زپ کر کے ہی انسٹال کر رہا ہوں۔ ان زپ کرنے کے بعد تین فائلیں بنتی ہیں، ایک نقشہ، ایک ایگزی فائل اور ایک فولڈر جسمیں ایک ڈی ایل ایل فائل ہے، میں اگزی کو ہی چلا رہا ہوں لیکن پیغام آتا ہت کہ دوبارہ کوشش کریں، تنصیب نہیں ہو سکی۔ یہ بتائیے کہ ڈی ایل ایل فائل کو کہیں پیسٹ کرنا ہے یا نہیں؟ شکریہ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
فیصل بھائی کرنا تو ایسے ہی ہے جیسا آ پ کر رہے ہیں۔ ڈی ایل ایل فائل کو کہیں پیسٹ نہیں کرنا بلکہ وہ ایگزی فائل کی ہیلپنگ فائل ہے۔ باقی میں مختلف کمپیوٹرز پر وسٹا میں انسٹال کر کے دیکھتا ہوں کیونکہ اب تک میں نے جہاں بھی وسٹا پر انسٹال کیا ہے وہاں ہو رہا ہے۔ لیکن میں جلد ہی آپ کو بتاتا ہوں کہ میرے کلیدی تختہ میں کیا مسئلہ ہے۔۔۔
باقی مجھے اس بارے میں بتانے کا بہت شکریہ
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت خوب بلال بھائی آپ نے تو کام ہی آسان کر دیا ھے،،،
بہت بہت شکریہ بلال بھائی
یہ پاک سائن والا بلاگ کدھر سے بنتا ھے
اس تبصرے کا جواب دیں
طاہر ندیم بھائی میرے بلاگ اور تحریر پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
یہ پاک سائن میری ذاتی ڈومین ہے اور میں نے اس پر اپنا بلاگ بنایا ہوا ہے۔ اگر آپ بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کئی ایک ویب سائیٹ ہیں۔ جیسے http://www.blogger.com/
اس تبصرے کا جواب دیں